پنجاب میں گرد آلود ہواؤں اور بارش کا کمزور سسٹم فعال، مختلف اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں اس وقت گرد آلود ہواؤں اور بارش برسانے والا کمزور موسمی نظام موجود ہے، جس کے باعث مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانی بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد گرمی کی شدت میں بھی واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق آج بھی لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش برسنے کا امکان موجود ہے۔

دوسری جانب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب بھر میں آندھی، بارشوں اور ممکنہ ژالہ باری کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق آج تک صوبے کے متعدد اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

الرٹ میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر، لیہ، فیصل آباد، جھنگ، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیرآباد سمیت کئی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، خوشاب، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، راجن پور، رحیم یار خان، کوٹ ادو اور منڈی بہاالدین میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد اور جھنگ کے اطراف میں بھی وقفے وقفے سے بارش اور تیز ہواؤں کی توقع ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، جبکہ لاہور میں متوقع بارش کے پیش نظر واسا کے عملے کو فیلڈ میں موجود رہنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ نکاسی آب کے نظام کو فوری طور پر فعال رکھا جا سکے۔

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ آندھی اور گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں اور کھلے آسمان تلے کھڑے ہونے سے گریز کریں۔ کسانوں کو بھی فصلوں کے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، جبکہ شمالی علاقوں کے سفر کرنے والے سیاحوں کو موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں