اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سوئٹزرلینڈ میں پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔
قطری وزارت خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے نمائندے مفاہمتی یادداشت کے مختلف نکات پر بات چیت کر رہے ہیں۔ وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں امید ظاہر کی ہے کہ یہ ملاقاتیں تمام متفقہ نکات پر پیش رفت کا باعث بنیں گی اور ایک جامع، مستقل اور قابلِ عمل معاہدے کی راہ ہموار کریں گی۔ بیان کے مطابق مذاکرات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان موجود اختلافات کو سفارتی ذرائع سے حل کرنا اور خطے میں استحکام و امن کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان اور قطر کی مشترکہ ثالثی کو اس پیش رفت میں اہم سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ عالمی برادری بھی ان مذاکرات کے نتائج پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔