وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم ہدایت جاری کردی

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث ہر ممکنہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری رکھی جائے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت خطے کی موجودہ صورتحال کے ملکی معیشت پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس میں سادگی اور کفایت شعاری کے اقدامات سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سادگی اور کفایت شعاری مہم میں عوام نے بھرپور تعاون کیا، جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملکی معیشت اس وقت مستحکم ہے، تاہم ضرورت پڑنے پر بروقت اقدامات کے لیے جامع لائحہ عمل تیار رکھا جائے۔

وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات اور توانائی کے مؤثر استعمال کے لیے قومی مہم میں عوام کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کی بروقت حکمت عملی کے باعث ملک میں ایندھن کی فراہمی کو مؤثر انداز میں برقرار رکھا گیا اور عام شہری، موٹر سائیکل سوار، رکشا ڈرائیور اور ٹرانسپورٹرز کو تحفظ فراہم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دی گئی سبسڈی کے نتیجے میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کو کافی حد تک قابو میں رکھا گیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومتوں کے تعاون سے پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی مستقبل میں ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے، اس لیے قومی سطح پر کفایت شعاری کو فروغ دینا ضروری ہے۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں اور آئندہ بھی ان کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، اویس خان لغاری، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں