ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

ارد ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 ہزار 600 روپے سستا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3 ہزار 600 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 4 لاکھ 21 ہزار 836 روپے ہو گئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 86 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 656 روپے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 36 ڈالر کم ہو کر 3 ہزار 994 ڈالر پر آ گئی۔ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، امریکی ڈالر کی قدر اور بین الاقوامی معاشی حالات مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں پر براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔ حالیہ کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کے خریداروں اور سرمایہ کاروں کو کچھ ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں