برٹش کولمبیا کے پریمیئر ڈیوڈ ایبی منظم جرائم کے خلاف سخت وفاقی قانون کا مطالبہ کریں گے

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)برٹش کولمبیا کے پریمیئر ڈیوڈ ایبی نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے صوبائی پریمیئرز اور وزیراعظم مارک کارنی کے اجلاسوں میں امریکا کے ریکو (RICO) قانون کی طرز پر وفاقی قانون سازی کی تجویز پیش کریں گے تاکہ بھتہ خوری اور منظم جرائم کے خلاف مؤثر کارروائی کی جا سکے۔

ڈیوڈ ایبی نے کہا کہ امریکا میں حالیہ تحقیقات، جن کے نتیجے میں برٹش کولمبیا کے تین رہائشیوں پر فردِ جرم عائد کی گئی، اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ کینیڈا کو بھی منظم جرائم سے نمٹنے کے لیے مزید مضبوط قانونی اختیارات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ یہ تجویز کونسل آف دی فیڈریشن کے اجلاس اور وزیراعظم مارک کارنی کے ساتھ ہونے والے فرسٹ منسٹرز اجلاس میں پیش کریں گے۔

پریمیئر ڈیوڈ ایبی کا کہنا تھا کہ انہیں اندازہ ہے کہ شہری آزادیوں کے حامی بعض حلقے ایسے قوانین کی مخالفت کر سکتے ہیں، اور پولیس کے اختیارات میں اضافے کا محتاط جائزہ لیا جانا چاہیے، تاہم عوام کے جان و مال کے تحفظ اور شہری آزادیوں کے درمیان توازن قائم کرنا بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی سطح پر ایسا قانونی فریم ورک ہونا چاہیے جو صرف جرائم پیشہ افراد ہی نہیں بلکہ ان افراد اور نیٹ ورکس کو بھی نشانہ بنا سکے جو بظاہر قانونی سرگرمیوں کے ذریعے منظم جرائم میں سہولت کاری کرتے ہیں۔ ان کے مطابق امریکا کے ریکو (RICO) اور انسدادِ بدعنوانی کے قوانین اس حوالے سے ایک مؤثر مثال ہیں۔

ڈیوڈ ایبی نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں کینیڈا کے پاس اپنے شہریوں کو منظم جرائم سے مکمل تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیت موجود نہیں، اس لیے ریکو طرز کے قوانین پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی محکمۂ انصاف نے بھارت سے منسلک جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف عالمی کارروائی کے دوران 24 مشتبہ افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا، جن میں برٹش کولمبیا کے تین رہائشی بھی شامل ہیں۔ ان افراد کو امریکا حوالگی (ایکسٹریڈیشن) کا سامنا ہے اور ان پر مختلف جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں