وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اگر روس سے تیل کی پیشکش کی جاتی ہے اور ایسے معاہدے پر پابندیاں نہیں لگائی جاتی ہیں تو پاکستان سستی قیمت پر تیل خریدنے کے لیے تیار ہے۔
سی این این کے بیکی اینڈرسن کے ساتھ ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان بھارت کی طرح سستا روسی تیل خریدنے کے لیے تیار ہے تو وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ اس پر "ضرور غور کریں گے”۔
تاہم مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ان کے خیال میں پاکستانی بینکوں کے لیے روسی تیل خریدنے کے انتظامات کرنا ممکن نہیں تھا اور یہ بھی دعویٰ کیا کہ روس نے پاکستان کو رعایتی نرخوں پر ایسی کوئی خریداری کی پیشکش نہیں کی۔ ۔
انہوں نے CNN سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "پچھلی حکومت نے روس سے تیل خریدنے کی بات کی تھی، لیکن میرے خیال میں روس پابندیوں کی زد میں ہے اور انہوں نے پچھلی حکومت کے لکھے گئے خط کا کوئی جواب نہیں دیا۔”
A day after the EU imposed a 90% ban on Russian oil, Pakistan's Finance Minister @MiftahIsmail tells me if Russia were to offer Pakistan oil at a cheaper rate without incurring sanctions, he would consider it. pic.twitter.com/zlVY3qKdEs
— Becky Anderson (@BeckyCNN) May 31, 2022