172
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر قوم پرست رہنما عمران خان جیسا بولتا تو کیا ہوتا؟
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اس سوال پر کہ کیا سلیمان شہباز کو وزیراعظم کے ساتھ سرکاری دوروں پر جانے کے بجائے پاکستان آکر مقدمے کا سامنا کرنا چاہیے؟ خواجہ آصف نے کہا کہ ہونا چاہیے اور ہو کر رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی قوم پرست رہنما عمران خان جیسی باتیں کہتا تو کیا ہوتا۔ اب بھی عمران خان پر غداری کے مقدمات نہ بنائے جائیں، عمران خان کو خود کو تباہ کرنے کے لیے چھوڑ دیں۔