وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے حریت رہنما یاسین ملک کے معاملے پر اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا۔
اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے خدشہ ظاہر کیا کہ یاسین ملک کو دوران حراست شہید کر دیا جائے گا۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاسی کیس میں بھارتی جیلوں میں آسین ملک کے ساتھ ناروا سلوک کرکے بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ جدوجہد آزادی کو دہشت گردی قرار دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے یاسین ملک کی رہائی میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔