اسکرین سے سیاست میں آنے والے عامر لیاقت کون تھے؟

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت آج 49 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

عامر لیاقت حسین 5 جولائی 1971 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔

عامر لیاقت حسین نے جیو ٹیلی ویژن کے پروگرام عالم آن لائن سے شہرت حاصل کی اور جیو کی رمضان ٹرانسمیشن اور انعام گھر سے ان کی شہرت میں اضافہ ہوا۔ وہ جیو ٹی وی سمیت مختلف میڈیا گروپس سے وابستہ رہے۔

عامر لیاقت نے اپنی عملی سیاست کا آغاز متحدہ قومی موومنٹ سے کیا اور پہلی بار ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

عامر لیاقت 2002 سے 2007 تک رکن قومی اسمبلی رہے اور سابق صدر مشرف کے دور میں وزیر مملکت بھی رہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے بعد عامر لیاقت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کی اور 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

عامر لیاقت نے تین شادیاں کیں، ان کی پہلی بیوی سیدہ بشری تھی اور ان کے دو بچے ہیں جن میں ایک بیٹا احمد اور ایک بیٹی دعا ہے۔ تاہم 2020 میں بشری نے عامر لیاقت سے علیحدگی کی تصدیق کی۔

عامر لیاقت نے دسمبر 2018 میں اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی تھی، ان کی دوسری شادی طوبی انور سے ہوئی تھی لیکن یہ شادی زیادہ دن نہ چل سکی اور طوبی نے فروری 2022 میں عامر لیاقت سے علیحدگی کی تصدیق کی۔

فروری 2022 میں عامر لیاقت نے دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی لیکن 3 ماہ بعد دانیہ نے منسوخی کی درخواست دائر کر دی۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا