687
پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق سمری کی منظوری کابینہ دے گی۔ سمری کے مطابق ملک بھر میں کمرشل فیڈرز شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمرشل فیڈرز پر دن کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔
پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمرشل فیڈرز بند ہونے سے 5 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی۔ بچ جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تجاویز کی وزیراعظم اور کابینہ رواں ہفتے منظوری دے دیں گے۔
پاور ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ تاجروں کے جلد دکانیں بند کرنے سے انکار پر متبادل تجاویز تیار کر لی گئی ہیں۔