غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان شہر قندھار میں مختلف عوامی مقامات پر پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ حجاب نہ پہننے والی مسلمان خواتین جانوروں کی طرح نظر آنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
قندھار میں دکانوں، کیفے اور دیگر جگہوں پر پوسٹر لٹکائے گئے ہیں جن میں خواتین کو برقعہ پہنے دکھایا گیا ہے۔
طالبان کے ایک اہلکار نے بھی ایسے پوسٹرز لگانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جو خواتین حجاب نہیں کرتیں ان کے خاندانوں کو ایسے پوسٹرز کی مدد سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔
اہلکار کے مطابق طالبان نے کہا کہ حکم کی تعمیل نہ کرنے والی خواتین کے رشتہ داروں کو بتایا جائے کہ انہیں سرکاری ملازمتوں سے معطل کر دیا جائے گا۔
اس سے قبل طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے اعلان کیا تھا کہ افغانستان میں نئی حکومت خواتین کو حجاب کے ساتھ کام کرنے اور تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دے گی۔