پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سابق حکمران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حوالے سے کہا ہے کہ لاڈلے کی چار سالہ انوکھی پالیسیوں کی وجہ سے آج مہنگائی ہے جب کہ (لاڈلے کو لانے والے) ہماری بات سنتے ہیں۔ ضرورت پڑتی ہے تبھی سنتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی سیاست کو کمزور کرکے پاکستان کو بچانے کی کوشش کی۔ یہ کہنا کہ پیپلز پارٹی پنجاب اور گلگت بلتستان میں ختم ہو چکی ہے سفید جھوٹ ہے۔ اب پنجاب میں بیٹھ کر کام کروں گا۔
آصف علی زرداری نے اشرف بارا کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بیٹھ کر کارکنوں کو عزت دینا ضروری ہے، کارکنوں کا بحریہ ٹاؤن آنا مشکل ہے اس لیے گلبرگ شفٹ ہو رہے ہیں۔