اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عوام کو ایک اور جھٹکا، حکومت نے بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا
ذرائع کے مطابق آئندہ 3 ماہ میں بجلی کی قیمت میں 7 روپے 91 پیسے کا اضافہ ہوگا۔ یکم جولائی سے بجلی کے ایک یونٹ کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے اضافہ ہوگا۔
یکم اگست سے بجلی کی یونٹ قیمت میں مزید 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا، ستمبر سے بجلی کے نرخوں میں مزید 91 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا، بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے فی یونٹ ہو گا۔
نیپرا ذرائع کے مطابق اضافے کا اطلاق 200 سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔
عوام پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں ایسے میں حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوجائے گا
وزیر اعظم شہبازشریف نے گزشتہ روز لیگی سینیٹرز سے خطاب میں کہا تھا کہ ہم عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوششیں کررہے ہیں تاہم ابھی مزید مشکل فیصلے کرنے ہیں۔