616
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ نے سگریٹ کی قیمت دگنی کرنے کی تجویز دے دی۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ لوگوں کو بیماریوں سے بچانے اور ان کی صحت کے لیے کابینہ سے مشاورت کی ہے، اس لیے سگریٹ کی قیمت دوگنی کی جائے، ہم نے لوگوں کو کینسر سے بچانا ہے۔
اس موقع پر سپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ تمباکو نوشی صحت کے بجٹ پر بہت بڑا بوجھ ہے، سگریٹ پر ٹیکس سے ملک کو فائدہ ہوگا اور یقیناً عوام خوش ہوں گے۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان بھی سگریٹ نوشی کے خلاف ہیں