اُردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) وزیراعظم کی جانب سے بڑی صنعتوں پر 10 فیصد ٹیکس لگانے کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ہوئی
جمعہ کو کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈریڈ انڈیکس میں معمولی کمی دیکھی گئی اور انڈیکس 3 پوائنٹس گر کر 42 ہزار 713 پر آگیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کے اعلان کے بعد مارکیٹ کی صورتحال بدل گئی اور انڈیکس مزید نیچے چلا گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈریڈ انڈیکس میں شدید کمی دیکھی جارہی ہے اور انڈیکس 2055 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 661 پر آگیا