اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے بھائی چوہدری وجاہت حسین نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ طارق بشیر چیمہ نے ہمارے خاندان کو تقسیم کر دیا ہے۔ یہ بدقسمتی ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کا بیٹا زرداری سے اتنے ڈالرز مانگ رہا ہے جتنا چوہدری شجاعت حسین خیرات دیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کو ان کے بیٹوں نے یرغمال بنا رکھا ہے ، پانچ ماہ سے دونوں بھائیوں کو دوبارہ ملانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری ظہور الٰہی کے خاندان کو پتہ نہیں کس کی نظر لگ گئی ہے، ایک بھائی کے آگے پولیس ہوتی ہے اور دوسرے بھائی کے پیچھے، کبھی زرداری، کبھی شہباز اور کبھی مولانا چوہدری شجاعت حسین کے گھر پہنچ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کسی بھی وقت متوقع ہیں اور کوئی بھی عوامی رائے سے لاعلم نہیں ہے۔
چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ چوہدری شجاعت نے کہا تھا کہ عوام کو پیغام دیں کہ پرویز الٰہی اور میں ایک تھے اور ایک ہیں، پی پی 31 سے ہمارے خاندانی امیدوار عمران مسعود ہیں، چوہدری شجاعت کو ان کے بچوں نے مجبور کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے جونیجو دور سے کئی سالوں تک کبھی نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا، نواز شریف جدہ گئے تو انہیں چھوڑ دیا، ، عمران خان سے کیا گیا وعدہ پورا کریں گے۔
چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ سالک حسین کا گجرات کی سیاست سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا
انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہمیں ہمارے حلقوں میں ہمیں شکست نہیں دے سکے وہ ہمارے گھر کو توڑ رہے ہیں۔ ہم اپنے مخالفین کا بہادری سے مقابلہ کریں گے
پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کے بھائی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت چوہدری مونس الٰہی کے خلاف مقدمات درج کر رہی ہے
چوہدری وجاہت حسین کے مطابق چوہدری ظہور الٰہی خاندان کو ان کے اپنے ہی خاندان کے افراد کمزور کر رہے ہیں۔