اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی حکومت نے امیگریشن درخواستوں اور پاسپورٹ پروسیسنگ میں بڑی تاخیر سے نمٹنے میں مدد کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس بنائی
نئی ٹاسک فورس کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان میں، وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ وفاقی حکومت جانتی ہے کہ تاخیر ناقابل قبول ہے، اور وہ موثر اور بروقت خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتی رہے گی۔
ٹروڈو نے کہا کہ نئی ٹاسک فورس کینیڈین کی بدلتی ہوئی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کرنے کے لیے حکومت کی رہنمائی میں مدد کرے گی اور انہیں اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنا جاری رکھے گی جس کی انہیں ضرورت ہے اور جسکے وہ مستحق ہیں۔
کابینہ کے دس ارکان نئی کمیٹی کی سربراہی کریں گے، جو خدمات کی فراہمی کے طریقہ کار کا جائزہ لے گی اور بہتری کے لیے خامیوں کی نشاندہی کرے گی۔
کمیٹی سے توقع ہے کہ وہ مختصر اور طویل مدتی خاکہ پیش کرتے ہوئے سفارشات پیش کرے جو انتظار کے اوقات کو کم کریں گی اور فراہم کردہ خدمات کے مجموعی معیار کو بہتر بنا ئے گی
اس کے علاوہ، ٹاسک فورس بیرونی مسائل کی نگرانی کرے گی، جیسے کہ دنیا بھر میں مزدوروں کی کمی، جو اندرون اور بیرون ملک سفر میں تاخیر کا باعث بنتے ہیں۔