اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ملک میں کورونا وائرس سے 2 افراد ہلاک جب کہ شرح 3 فیصد کے قریب ریکارڈ کی گئی
قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 13 ہزار 412 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 382 میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا پازیٹو کی شرح 2.85 فیصد رہی جب کہ وائرس سے متاثرہ 2 مریض انتقال کر گئے۔
این آئی ایچ کے مطابق 87 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے
واضح رہے کہ ملک کے بڑے شہروں میں سب سے زیادہ کورونا کی شرح کراچی میں ریکارڈ کی جارہی ہے۔
COVID-19 Statistics 27 June 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 13,412
Positive Cases: 382
Positivity %: 2.85%
Deaths: 02
Patients on Critical Care: 87— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) June 27, 2022