بھارتی حکومت کی پاکستان آنے والے سکھوں کو بلیک لسٹ کرنے کی دھمکی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بھارتی حکومت نے پاکستان آنے والے سکھ اور ہندو یاتریوں کو بلیک لسٹ کرنے کا عندیہ دیا ہے اگر وہ کسی پاکستانی شہری کے مہمان بنتے ہیں۔

بھارتی حکومت نے پاکستان آنے والے سکھ اور ہندو یاتریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکھ اور ہندو پاکستان میں کسی پاکستانی شہری کے مہمان نہیں ہوں گے، بصورت دیگر مہمان بننے والے یاتریوں کو مستقبل میں بلیک لسٹ میں ڈال دیا جائے گا۔

ہندوستان کی مرکزی حکومت نے تمام ریاستی حکومتوں کو تحریری ہدایات جاری کی ہی جس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان سے پاکستان جانے والے سکھ اور ہندو یاتریوں کو پاکستان میں کسی پاکستانی شہری کے ذاتی مہمان نہ بننے کی سخت سے ہدایت کی گئی ہے
تمام ریاستی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے صوبے میں متعلقہ سکھ اور ہندو تنظیموں کو مطلع کریں اور خلاف ورزی کرنے والے یاتریوں کو مستقبل میں بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔

ادھر پاکستان سکھ گوردوارہ بندھک کمیٹی نے بھارتی حکومت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم مہمان نواز ہے اور اپنے گھر آنے والوں کو عزت دینا ہمارے خون میں شامل ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca