اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چین پاکستان اقتصادی راہداری کا 720 میگاواٹ کا کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 168 گھنٹے کا قابل اعتماد ٹیسٹ رن کامیابی سے پاس کر چکا ہے اور آج سے کمرشل آپریشن شروع کر دے گا۔ اسے 1.72 ملین ڈالر کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔
یہ منصوبہ صاف ستھری اور سستی بجلی فراہم کرکے توانائی کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گا وزیراعظم شہباز شریف تاریخی منصوبے کا افتتاح کریں گے کروٹ پاور کے لیے 10 سینٹ فی یونٹ کا ٹیرف مقرر کیا گیا ہے اور آج سے چارج کرنا شروع ہو جائے گا۔