اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 15,462 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 541 میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کی شرح 3.50 فیصد رہی اور ایک موت واقع ہوئی۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے 100 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
واضح رہے کہ کراچی چھٹی لہر کی لپیٹ میں ہے جہاں سب سے زیادہ شرح ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
COVID-19 Statistics 29 June 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 15,462
Positive Cases: 541
Positivity %: 3.50%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 100— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) June 29, 2022