اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں فنانس بل 2022 کی شقوں کی مرحلہ وار منظوری کا عمل شروع ہو گیا۔
وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث نے پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر ٹیکس عائد کرنے کی ترمیم پیش کی
عائشہ غوث نے کہا کہ آئی ایم ایف کی درخواست پر فنانس بل میں تبدیلی نہیں کی گئی اسی فیصد ترامیم براہ راست ٹیکس سے متعلق کی گئی ہیں۔ ہمارا مقصد امیروں پر ٹیکس لگانا اور غریبوں کو ریلیف دینا ہے۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ گزشتہ حکومت کے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ ہم ایسے ٹیکس لائے ہیں جو امیروں پر عائد ہوتے ہیں ہم اپنے وعدوں کی پاسداری کر رہے ہیں۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس وقت لیوی صفر ہے