اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)آئندہ مالی سال کے فنانس بل میں درآمدی موبائل فون مزید مہنگے کر د ئیے گئے ہیں
آئندہ مالی سال کے فنانس بل میں موبائل فونز کی درآمد پر 100 سے 16 ہزار روپے تک ٹیکس عائد کیا گیا ہے
فنانس بل کے مطابق بجٹ میں 30 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 100 روپے اور 100 ڈالر تک مالیت کے موبائل فونز پر 200 روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے
فنانس بل کے مطابق 200 ڈالر مالیت کے امپورٹڈ موبائل فونز پر 600 روپے، 350 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 1800 روپے، 500 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 4 ہزار روپے، 700 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 8 ہزار روپے لیوی عائد کی گئی ہے ۔