اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ذرائع کے مطابق اے این پی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ایمل ولی خان کی زیر صدارت ہوا جس میں مخلوط حکومت کے لیے کیے گئے وعدوں اور ان پر عمل درآمد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این پی رہنماؤں نے حکمران اتحاد سے علیحدگی کی تجویز دی ہے اور اس حوالے سے حتمی فیصلوں کے لیے ایمل ولی خان نے عید کے بعد مرکزی قیادت کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اے این پی رہنماؤں نے پارٹی سربراہ کو حکمران اتحاد سے علیحدگی کا اختیار دے دیا ہے۔
اے این پی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدوں میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا جاسکا اور حکومت کے کسی فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا جارہا ہے۔