اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب حکومت کے ترجمان عطا تارڑ نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کا الیکشن کالعدم قرار نہیں دیا اور نہ ہی انہیں عہدے سے ہٹایا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 63 اے کی تشریح میں کہا تھا کہ پارٹی ہدایات کے خلاف ووٹوں کو شمار نہیں کیا جائے گا۔ ۔
انہوں نے کہا کہ نہ الیکشن کالعدم قرار دیا گیا ہے اور نہ ہی حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے، حمزہ شہباز کے بطور وزیر اعلی پنجاب کے فیصلوں کا تحفظ کیا گیا ہے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے ارکان کی تعداد 177 ہے اور ہمیں 9 ووٹوں کی برتری حاصل ہے، اگر ہم 25 ارکان کو نکال بھی دیں تو ہمارے ارکان کی تعداد 177 ہے، ہم پر امید ہیں کہ ہم الیکشن کی یہ دوڑ جیت جائیں گے، حمزہ شہباز شریف اس الیکشن تک وزیر اعلی رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "یہ ایک خوش آئند فیصلہ ہے۔ ہم اسے قبول کرتے ہیں اور اس پر عمل درآمد کریں گے۔ حکم نامے میں اہم بات یہ ہے کہ اگر کل انتخابی عمل کو سبوتاژ کیا گیا تو یہ توہین عدالت ہو گی۔ اگر کسی نے اراکین کو دبانے کی کوشش کی تو توہین عدالت ہوگی