سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا ہے ،ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار 500 روپے اضافہ ہوا ہے۔
8500 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 60 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
10گرام سونیکی قیمت 7 ہزار 288 روپیکے اضافے سے 1لاکھ37 ہزار 603 روپے ہوگئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسویسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں 19ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 1740ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
ملک میں سیاسی عدم استحکام کے باعث آئے دن ڈالر اوپر جارہا ہے جبکہ سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہورہا ہے جس کا سارا بوجھ
عوام کو برداشت کرنا پڑھ رہا ہے