وزیر اعظم شہباز شریف آج ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کا جائزہ لیں گے۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیر اعظم سیلاب متاثرین کے لیے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی جانب سے کیے گئے امدادی اقدامات کا معائنہ کریں گے جس کے لیے تمام محکموں کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
گزشتہ روز وزیراعظم نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا، انہوں نے قلعہ سیف اللہ میں کیمپ میں سیلاب متاثرین کے لیے خوراک کی کمی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور متاثرین کے لیے امدادی رقم کا اعلان بھی کیا۔