اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )الیکشن نے چوہدری شجاعت کی جانب سے دائر مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے دائر پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔
مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت نے پرویز الٰہی کی قیادت میں پارٹی کے ایک دھڑے کی لاہور میں میٹنگ کے بعد ای سی پی سے رابطہ کیا تھا جس میں انہوں نے شجاعت اور طارق بشیر چیمہ دونوں کو پارٹی سے ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا تھا۔
گروپ نے انٹرا پارٹی انتخابات کا اعلان بھی کیا تھا۔