اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آئی ایچ سی نے اس معاملے پر وزارت قانون، سیکرٹری قومی اسمبلی اور ای سی پی کو جواب کے لیے نوٹس بھی جاری کیا ہے
اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو محمد میاں سومرو کی خالی کردہ این اے 196 جیک آباد کی نشست پر ضمنی انتخاب کرانے سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے جمعہ کو فیصلہ سنایا جو عدالت نے قبل ازیں محفوظ کیا تھا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن کو ستمبر میں کیس کی اگلی سماعت تک این اے 196 جیک آباد کی نشست پر ضمنی انتخاب نہیں کرانا چاہیے۔
عدالت نے اس معاملے پر وزارت قانون، سیکرٹری قومی اسمبلی اور ای سی پی کو بھی جواب طلب کر لیا۔
قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے یہ نشست محمد میاں سومرو کے 40 دن تک قومی اسمبلی سے غیر حاضری کے باعث خالی قرار دی تھی جبکہ ای سی پی نے محمد میاں سومرو کو ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا۔