پاک فوج مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب سے متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے، آرمی چیف

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج آزمائش کی اس مشکل گھڑی میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑی ہے اور امداد کو قومی فریضہ کے طور پر سرانجام دے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کور کمانڈر بلوچستان کو سیلاب کی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے فون کیا۔

آرمی چیف نے کمانڈر کو ہدایت کی کہ وہ سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی کوششوں کے لیے حکومت بلوچستان کی مدد کے لیے تمام اقدامات کریں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ شدید بارشوں نے خاص طور پر بلوچستان میں انسانی زندگی اور مواصلاتی ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج کے وسائل کو فوری طور پر عارضی اقدام کے طور پر متاثرہ آبادی کی مدد اور اہم مواصلاتی ڈھانچے کی بحالی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca