اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں مجسٹریٹ علی جاوید کی شکایت پر عمران خان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
ایف آئی آ میں کہا گیا ہے کہ ڈرانے دھمکانے کا بنیادی مقصد پولیس افسران اور عدلیہ کو اپنی قانونی ذمہ داریوں کو نبھانے سے روکنا تھا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی تقریر کا مقصد لوگوں میں بدامنی اور دہشت پھیلانا تھا۔
ایف آئی آر اسلام آباد کے مارگلہ تھانے میں مجسٹریٹ علی جاوید کی شکایت پر اے ٹی اے کی دفعہ 7 کے تحت درج کی گئی۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے ایف نائن پارک میں ایک ریلی میں ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری اور پولیس افسران کو دھمکیاں دیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ دھمکی کا بنیادی مقصد پولیس افسران اور عدلیہ کو اپنی قانونی ذمہ داریوں کو نبھانے سے روکنا تھا۔