112
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کے مہنگے بلوں سے متعلق عوامی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس معاملے پر فوری رپورٹ اور سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیر اعظم نے مہنگے بلوں پر شکایات پر تبادلہ خیال کے لیے ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عوامی شکایات کے ازالے تک خاموش نہ بیٹھنے کا عزم کیا۔
خادمِ پاکستان اپنے عوام کی شکایات کے ازالے کے لیے جوابدہ ہیں۔ میں اپنے لوگوں سے سچ بولنے کے لیے پرعزم ہوں
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے بجلی خرم دستگیر، وزیراعظم کے معاون خصوصی احد چیمہ اور متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔