بلوچستان میں ہر طرف تباہی، ملک کے تمام صوبوں سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔

اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بارش کا ایک اور زور دار سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے جبکہ دریاؤں میں طغیانی، مواصلاتی سڑکیں بہہ جانے اور پل ٹوٹنے سے بلوچستان کا ملک کے دیگر صوبوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا زوردار نظام جنوبی وسطی اور مغربی بلوچستان تک پھیل رہا ہے جس کے باعث چمن شہر کے نواحی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش ہو رہی ہے۔

چمن میں کئی علاقوں میں طوفانی نالوں میں طغیانی کے باعث مواصلاتی راستے بند ہیں، شہر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہے۔

لیویز کنٹرول کے مطابق کوہ خواجہ عمران کے دامن میں سیلابی ریلوں میں مواصلاتی راستے بہہ گئے ہیں جس کے باعث دیہات سپینہ تیزا اور گھوجئی کا چمن شہر سے 3 روز سے رابطہ منقطع ہے۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں بار بار ہونے والی بارشوں سے مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے اور امدادی کارروائیوں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

قلعہ عبداللہ، ٹوبہ اچکزئی اور گلستان میں موسلادھار بارش کے باعث مواصلاتی راستے بند ہیں جب کہ ٹوبہ اچکزئی میں برج متکزئی ڈیم اوور فلو ہوگیا اور سیلابی پانی بستیوں میں داخل ہوگیا۔

دوسری جانب پشین، برشور، خانوزئی، کان مہترزئی اور مسلم باغ میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جب کہ لورا لائی، ژوب، مختار، شیرانی، دکی اور زیارت میں بھی بادل گرج چمک کے ساتھ برس رہے ہیں۔

لیویز حکام کے مطابق دریائے خانکہ میں پھنسے اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ذکاء اللہ درانی کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

نئے طاقتور اسپیل نے بلوچستان کے بالائی اور شمالی علاقوں میں ایک بار پھر سیلابی صورتحال پیدا کردی ہے، بالائی علاقوں میں سیلابی ریلوں سے کئی مکانات اور باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ڈیرہ بگٹی، بارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل میں موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے جس سے مختلف علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔