اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں جاری سیلاب کی تباہ کاریوں پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی، کانفرنس پیر کو وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق پیر کو سہ پہر 3 بجے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں تحریک انصاف کے علاوہ پی ڈی ایم، اتحاد سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، کانفرنس میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سیلاب سے ملک بھر میں تباہی ہوئی ہے اے پی سی میں سیلاب متاثرین کی امداد اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی ۔