کنسرٹ سے آمدنی کی خطیر رقم پاکستان سیلاب زدگان کو بھیجی جائے گی۔ گل خان،امتیاز احمد، اشتیاق و ثاقب قریشی
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کیلگری میں مقیم معروف سماجی و کاروباری شخصیات گل خان بھائی۔ امتیاز احمد بھائی، اشتیاق بھائی و ثاقب قریشی بھائی اٹھارہ ستمبر بروز اتوار اپنے ہم وطنوں کے لئے لیکر آرہے ہیں کیلگری میں پہلی بار لائیو رحیم شاہ کنسرٹ۔
آج کیلگری کے معروف ریسٹورنٹ کباب فیوژن میں اس کنسرٹ کے پوسٹر کی نقاب کشائی تقریب منعقد ہوئی جسمیں کیلگری کی چیدہ چیدہ شخصیات بشمول پاکستانی میڈیا سجد مرزا‘ندیم طفیل‘عابد خان، جلال لاڈک‘شکیل احمد‘شان علی و غلام مصطفیٰ نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی ۔
منتظمین نے نقاب کشائی کے بعد ویژن لائیو اسٹوڈیو کے رپورٹر غلام مصطفیٰ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کیلگری میں پہلی بار لائیو رحیم شاہ کنسرٹ کا انعقاد اگست میں منعقد ہونا تھا لیکن محرم الحرام کے احترام میں اس کنسرٹ کو آگے بڑھانا پڑا گو کہ اس بار بھی پاکستان کے موجودہ سیلابی حالات کی وجہ سے وقت مناسب نہیں لیکن منتظمین نے اس شو سے حاصل ہونے والی ایک بڑی رقم کو سیلاب زدگان کے نام مختص کردیا ہے یعنی شو سے حاصل ہونے والی بڑی رقم سیلاب زدگان متاثرین کی مدد کے لئے پاکستان بھیجی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے شوز کو منعقد کرنے کا ایک خاص مقصد پاکستان کی محبت کو دلوں میں گرمائے رکھنا ‘ روایات کو زندہ رکھنا اور اپنی اولادوں کو وطن سے جڑے رکھنے کے مواقع مہیا کرنا ہوتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اس لائیو کنسرٹ کے تمام اسپانسرزخصوصا میگا اسپانسرز ٹارہ لیک میڈیکل سینٹر کے مالک شہزاد وڑائیچ، فہد ریسٹورنٹ کے مالک غلام رسول و دیگر کا دل کہ اتہہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور خصوصا
کباب فیوژن میں موجود میڈیا اراکین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے تھوڑا وقت اس اہم تقریب کے لئے نکالا اور پروگرام کو رونق بخشی یاد رہے کہ اٹھارہ ستمبر کو کیلگری کے میگنولیہ ہال میں لائیو رحیم شاہ کنسرٹ منعقد ہورہا ہے جسکے ٹکٹ خریدنے کئے لئے منظمین گل خان بھائی۔ امتیاز احمد بھائی، اشتیاق بھائی و ثاقب قریشی بھائی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
246