ماں کی 8 بچوں میں 2 روٹیاں بانٹنے کی ویڈیو دیکھ کر لوگ اشکبار

 

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) صوبہ سندھ کے شمالی ضلع لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والی ماں کی کئی گھنٹوں سے کھانے سے محروم، 8 بچوں میں دو روٹیاں تقسیم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں لاڑکانہ کی ایک ماں کو بھوک سے مرنے والے بچوں میں روٹی تقسیم کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماں جیسے ہی روٹی کاٹ کر تقسیم کرتی ہے تو روٹی کو دیکھ کر بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ آجاتی ہے۔

ویڈیو میں روٹی کی تقسیم کے دوران تمام بچوں کو ماں کے گرد کھڑے ہو کر ”ماما می ٹو ڈو” کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماں کے 8 سے زائد بچے ہیں جو کئی گھنٹوں سے بھوکے تھے۔
ایک شخص نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ماں کے پاس دو روٹیاں تھیں جو انہوں نے 8 بچوں میں تقسیم کیں۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد درجنوں افراد نے اسے شیئر کیا اور اس پر تبصرے کرتے ہوئے اپنے دکھ کا اظہار کیا اور سیلاب متاثرین کے لیے ان کے دکھ کم کرنے کی دعا بھی کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں