اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف ) کے سربراہ عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں نااہل کرنے کے لیے 4 لوگوں نے بند کمرے میں سازش کی۔
اپنی حالیہ ٹیلی تھون پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے عمران خان نے سرگودھا میں ایک عوامی جلسے میں کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ٹیلی تھون کے لیے دل کھول کر عطیات دیے، انہوں نے مزید کہا کہ ٹیلی تھون کی تمام لائنز مصروف ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگوں سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیسے جیسے مزید رقم اکٹھی ہوگی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ایک کنٹرول روم بنایا جائے گا جہاں متاثرین جہاں مدد کی ضرورت ہو وہاں امداد بھیجیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر صاحب آپ پہلی بار سمجھ گئے ہیں کہ غیر ملکی فنڈنگ کیا ہوتی ہے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی غلامی کے باعث پاکستانیوں کو ہاتھ پھیلانا پڑ رہے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کو متحرک کرکے ملک کو مزید قرضوں سے بچایا جاسکتا ہے۔
میں نے ایک ٹیپ ریکارڈ کی ہے جس میں میں نے چار لوگوں کے نام ظاہر کیے ہیں جنہوں نے میرے خلاف سازش کی اور مجھے نااہل کرنے کا منصوبہ بنایا، اگر مجھے کچھ ہوا تو وہ ٹیپ عوام کے سامنے آ جائے گی اور پھر عوام ان چاروں کو نہیں بخشے گی الیکشن کمشنر سے فنڈنگ کیس میں مجھے نااہل قرار دینے کا کہا گیا
سابق وزیراعظم نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کیس کی اوپن سماعت کی جائے نواز شریف، زرداری، یوسف رضا گیلانی کے کیسز بھی سنیں۔ عمران نے مزید کہا کہ چیزیں بالکل واضح ہو جائیں گی۔