اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے اداروں کے خلاف بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔
پیر کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اداروں کو بدنام کرنے اور ان کے خلاف نفرت پھیلانے کی انتہائی قابل مذمت مہم روز بروز ایک نئی انتہا کو پہنچ رہی ہے۔
وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی چیئرمین اب براہ راست حساس پیشہ ورانہ معاملات پر مسلح افواج اور اس کی قیادت کے خلاف کیچڑ اچھالنے اور زہریلے الزامات کا سہارا لے رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا انتشار پھیلانا اور ملک کو کمزور کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کے اداروں کے بیانات عمران خان کا وطیرہ بن چکا ہے ہم اس اقدام کی بھرپور مذمت کر تے ہیں