اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ کوئی بھی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک عدالتیں انصاف نہیں دیتیں
ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ملتان اور بالخصوص خواتین کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔ مہربانو قریشی کے مخالف پیسے کے پوجا کرنے والے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کو پارٹی چھوڑنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، اینکرز اور صحافیوں کو بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ہمیں حقیقی آزادی کے ساتھ ملک کو آزاد کرنا ہے، آصف زرداری، نواز شریف 30 سال سے ملک کا پیسہ لوٹ رہے ہیں اور اپنے آقا سے ڈرنے کی وجہ سے سستا تیل نہیں خرید سکتے۔