اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بحرین سے کالام تک سیلاب سے تباہ ہونے والی سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کے مطابق ضلعی انتظامیہ سوات، انجینئرز 11 کور، ایف ڈبلیو او اور این ایچ اے نے ٹریفک بحال کر دی ہے جس کے بعد متلتان، گبرال، آریانہ اور دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ بحال ہو گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ زمینی راستے کی بحالی سے ٹریفک بحال ہو گی،بحالی اور امدادی کاموں کو تیز کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بحرین سے کالام تک سڑک کو ہلکی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، جب کہ بھاری گاڑیوں کے گزرنے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک پر صرف فور بائی فور گاڑیوں کے ساتھ سفر کریں۔
ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر سوات نے بھی سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فی الحال سوات کے بالائی سیاحتی مقامات کا سفر کرنے سے گریز کریں۔