اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب، گلگت بلتستان، مشرقی اور جنوبی سندھ میں اتوار کو تیز ہواوٴں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
Synoptic صورتحال کے مطابق، ایک مغربی لہر ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کر رہی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور زیریں سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔