راولپنڈی میں مسافر کی بائیکیا رائیڈر سے زیادتی

 

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) راولپنڈی میں رائیڈ بک کرانے والے شخص نے بائکیا چلاکر روزی روٹی کمانے والے نوجوان کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

نجی ٹی وی کے مطابق نوجوان سے زیادتی کا واقعہ راولپنڈی کے ایئرپورٹ تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں سائیکل چلا کر حلال روزی کمانے والے نوجوان کو راہگیر نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ .
پولیس نے نوجوان کے بیان پر ملزم حسن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمے میں دیے گئے بیان میں متاثرہ نے بتایا کہ اس سے حسن نامی شخص نے رابطہ کیا جو سواری بک کر کے دن بھر مختلف جگہوں پر گھومتا رہا اور رات گئے کہا کہ صبح چار بجے آؤ اور پھر کہیں جا نا ہے پیسے اکھٹے لے لینا

مدعی مقدمہ میں پولیس نے موقف اختیار کیا کہ جب ملزم رحیم آباد کے مقام پر پہنچا تو حسن نے کہا کہ تیار ہونے میں کچھ وقت لگے گا، آپ گھر آکر بیٹھ جائیں۔

متاثرہ نے بتایا کہ حسن کے کہنے پر جب میں کمرے میں پہنچے تو اس نے مجھے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
متاثرہ نے بتایا کہ حادثے کے بعد وہ گھر پہنچا اور اپنی ماں کو واقعہ کے بارے میں بتایا تو اس نے اسے پولیس میں مقدمہ درج کرنے کو کہا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com