دماغ کو ڈسٹ بن نہ بنائیں ،باتوں میں الجھناچھوڑ دیں

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) ماحول سے مراد دوست احباب رشتہ دار work place محلہ وغیرہ۔۔ تو اس وقت ایک بہت اہم کام کرنا ہوتا ہے ۔۔ وہ یہ کہ اپنے سوچنے کے انداز کو بدلیں۔۔ یہ overhauling کا مرحلہ مشکل اور کبھی کبھار تکلیف دہ تو ہوتا ہے لیکن پرسکون زندگی کے لیے ازحد ضروری ہے ۔۔ نظر آتے ہوئے چہرے،کانوں سے ٹکراتی آوازیں ان سب کو اپنے انداز سے سنیں اور پراسس کرنا سیکھیں۔۔ ماضی میں جو کہا سنا اسے جلد بھول جانا سیکھیں۔۔ میں نے ذاتی طور پہ اس کی پریکٹس کی ہے ، واقعی ہو جاتا ہے اگر اچھے مسقبل کی امید زندہ ہو۔۔
باتوں میں الجھنا چھوڑ دیں۔۔ بہت کچھ کہا اور سنا جاتا ہے ۔۔ دماغ کو ڈسٹ بن نہ بنائیں جہاں ہر قسم کے کچرے کا ڈھیر لگا ہو۔۔ مستقبل کے لیے جو ضروری ہے بس وہی سامان رکھیں، باقی روز صاف کرتے رہیں۔۔
اچھی کتاب ۔۔ بہت سمجھ کہ پڑھنے کی عادت، انسان کو اندر سے زندہ رکھتی ہے ۔۔
مسئلہ یہ ہے کہ جو اس دنیا میں ہو رہا ہے ۔۔ حسد ، جلن، غیبت ۔۔ ہم اس سے بچنے کے لیے ٹی وی اور کتاب کی طرف جاتے ہیں لیکن وہاں بھی یہی سب کچھ ملتا ہے ۔۔تو برائی اور ٹینشن ڈبل ہو جاتی ہے ۔۔ بہت زیادہ نہیں۔۔ اگر کوئی ایک بھی اچھا انسان یا اچھی کتاب دوست بن جائے زندگی میں بہار آ جاتی ہے ۔۔
بہرحال آنا جانا بھی لگا رہتا ہے ۔۔ نہ کسی کے آنے پہ overexcited ہوں اور نہ چلے جانے کو دل پہ لیں۔۔ دنیا ہے، زندگی ہے ۔۔یہ سب چلتا رہتا ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca