اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )حکومت نے لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کردی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔
وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول کی قیمت میں 1.45 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا، یہ بات فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتائی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قیمت میں تبدیلی کے بعد اب پیٹرول 237 روپے 43 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔
ابتدائی طور پر یہ اطلاع دی گئی تھی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 235.98 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 226.36 روپے تک پہنچ جائیں گی جس کے بعد 16 ستمبر (جمعہ) کو اگلے پندرہ دن تک 9,62 روپے فی لیٹر کمی کی جائے گی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان 16 ستمبر کو ہونا تھا تاہم حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرنے میں تاخیر کی۔
ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے فنانس ڈویژن کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی تجویز نہیں دی تھی۔
ستمبر کے بقیہ مہینے کے لیے پیٹرولیم کی نظرثانی شدہ قیمتوں کے مطابق لائٹ اسپیڈ ڈیزل (ایل ایس ڈی) کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایل ایس ڈی اب 197 روپے 28 پیسے فی لٹر میں دستباب ہوگا
Prices of petroleum products have been revised. pic.twitter.com/bfqBMnPyIi
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) September 20, 2022