اسلام آباد ہائیکورٹ ، نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں احسن اقبال کو بری کرنے کا حکم

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احسن اقبال کی بریت کی درخواست بدھ کو منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے خلاف قومی احتساب بیورو کا ریفرنس خارج کردیا اور غیر معروف اخبار میٹرو واچ کی جانب سے شائع ہونے والی خبر کی بنیاد پر ریفرنس دائر کرنے پر اس وقت کے چیئرمین نیب کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نیب ریفرنس من گھڑت الزامات پر مبنی اور حقائق کے منافی ہے۔ انہوں نے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی تھی تاہم عدالت نے فروری میں اسے مسترد کر دیا تھا۔

احسن اقبال نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کی تھی کہ احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور انہیں بدعنوانی کے ریفرنس سے بری کیا جائے۔

یہ قابل ذکر ہے کہ اینٹی گرافٹ واچ ڈاگ باڈی نے الزام لگایا کہ اقبال نے نارووال میں 3 ارب روپے کا پراجیکٹ غیر قانونی طور پر شروع کیا جس سے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچا۔

نیب نے دعوی کیا کہ اسے شکایت موصول ہوئی ہے کہ نارووال اسپورٹس سٹی تقریبا 6 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا جو کہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca