پاکستانی نژاد کینیڈین خاتون کا قتل، ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے،ایاز امیر کے گرفتاری وارنٹ

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے چک شہزاد میں بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا اور ملزم کے والد ایاز امیر کی وارنٹ گرفتاری کی درخواست بھی منظور کر لی

واضح رہے کہ جمعہ کو اسلام آباد پولیس نے سینئر صحافی اور سابق رکن قومی اسمبلی ایاز امیر کے بیٹے کو اہلیہ کے مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد مقدمہ درج ہونے کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
عدالت میں کیا ہوا؟
ملزم شاہ نواز امیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جج نے استفسار کیا کہ انہیں کب گرفتار کیا گیا؟
ملزم شاہنواز نے جواب دیا کہ مجھے جمعے کی صبح گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے اپنی اہلیہ کو بے دردی سے قتل کیا جس پر جج نے ملزم سے سوال کیا کہ آپ کچھ بولنا چاہتے ہیں؟ کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ پر 302 کا مقدمہ ہوا ہے؟
پولیس کی جانب سے عدالت سے ملزم کے 10 دن کے ریمانڈ کی درخواست کی گئی اور کہا گیا کہ ملزم سے برآمدگی کرنی ہے۔
پولیس نے دعوی کیا کہ ملزم نے کینیڈین نژاد پاکستانی بیوی کو بیرون ملک سے بلا کر قتل کیا جس پر ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ قتل صرف الزام کی حد تک ہے۔
پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ ملزمان کو فنگر پرنٹنگ کے لیے لاہور لے جانے کی ضرورت ہے ، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ کام نادرا کی مدد سے ہو سکتا ہے۔
عدالت نے پولیس کی 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
ملزم کے والدین ایاز امیر اور ان کی اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست بھی منظور کر لی گئی۔
واضح رہے کہ واقعے کے بعد ایاز امیر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ ‘یہ ایک دل دہلا دینے والا واقعہ ہے اور خدا کرے کسی کے ساتھ ایسا نہ ہو۔’
انہوں نے کہا کہ وہ قانونی معاملات پر بات نہیں کرنا چاہتے اور میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ ایسا واقعہ کسی کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے اور کسی کو یہ صدمہ برداشت نہیں کرنا چاہیے۔

پولیس کی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل
اسلام آباد پولیس کے آئی جی نے سارہ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ایس پی رورل حسن جہانگیر وٹو کی سربراہی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔

پولیس اہلکار کے مطابق مقتول کے چچا نے پولیس کو بتایا کہ شاہنواز اور سارہ کی تین ماہ قبل چکوال میں شادی ہوئی تھی اور شادی میں ملزمان کے والدین بھی شریک تھے۔

قبل ازیں جب پولیس نے شاہنواز کو گرفتار کیا تو اس نے پولیس کو بتایا کہ اس نے تین ہفتے قبل مقتول کے ساتھ کورٹ میرج کی تھی۔

واقعہ کیسے ہوا؟
پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی صبح 10 سے 11 بجے کے درمیان پیش آیا۔

اس کیس کی ایف آئی آر کے مطابق مقتول شاہنواز کی والدہ ثمینہ شاہ نے پولیس کو قتل کی اطلاع دی۔

اطلاع ملنے پر پولیس فارم ہا ئوس 46 پہنچی اور ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی خود کو کمرے میں بند کر لیا۔ ایف آئی آر میں درج ہے کہ کمرہ کھولنے کے بعد ملزم کو قابو کر لیا گیا۔

اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جب ملزم کو کمرے سے باہر نکالا گیا تو اس کے کپڑوں پر خون کے نشانات تھے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے بتایا کہ لڑائی کے دوران اس نے بیوی کے سر پر ڈمبل مارا اور لاش کو واش روم میں چھپا دیا۔

ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزم سے صوفے کے نیچے چھپایا گیا قتل کا ہتھیار، ایک ڈمبل بھی برآمد ہوا ہے، جس پر خون اور بال تھے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کو ڈمبل سے کئی وار کرکے قتل کیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد پولیس سہیل ظفر چٹھہ نے تصدیق کی کہ ‘گھر کے واش روم سے ایک تشدد زدہ لاش ملی جس کے سر پر زخموں کے نشانات تھے۔’

ان کا کہنا تھا کہ مقتول سارہ کو ڈمبل سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور بظاہر اس تشدد کے باعث اس کی موت واقع ہوئی۔
ملزم کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول اس کی تیسری بیوی تھی اور ان کی شادی چند ہفتے قبل اسلام آباد کی عدالت میں ہوئی تھی۔ ملزم اس سے قبل اپنی دو بیویوں کو طلاق دے چکا تھا
مقامی پولیس کے مطابق جس فارم ہاس میں یہ واقعہ پیش آیا وہ ملزم کی والدہ ایاز امیر کی سابقہ اہلیہ کے نام پر ہے اور ملزم اپنی والدہ کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca