اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )فواد چوہدری نے وزیر اعظم کی آڈیو لیک پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ ڈارک ویب پر پی ایم آفس کا ڈیٹا فروخت ہونا بڑی ناکامی ہے
ٹویٹ بیان پر انہوں نے کہا کہ یہ سکیورٹی کے حوالے سے بڑا سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ خارجہ امور اور سیاست پر گفتگو اب سب کے ہاتھ میں موجود ہے
ادھر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی ٹویٹ کیا اور کہا کہ ن لیگ کے اسرائیل اور بھارت سے تعلقات سامنے آگئے ہیں
سیاسی لڑائی طویل ہوئی توغریب کے حالات اور گھمبیر ہوجائیں گے۔اسرائیل سےتعلقات اور بھارت سے تجارت کی مثال شہبازشریف کی آڈیولیک میں سامنے آگئی۔شریف خاندان بھارت سےبغیر کلیئرنس اپنی شوگرملوں کےلئے انجینئر منگواتا ہے۔سیاستدان عام آدمی کےمسائل نہیں سمجھ رہا،صرف میڈیا میڈیا کھیل رہا ہے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 25, 2022
یہ اپنی شوگر ملوں کیلئے بھارت سے کلیرئنس کے بغیر انجینئر منگواتے ہیں
شیخ رشید نے کہا کہ عام آدمی کے مسائل نہیں سمجھے جارہے یہ میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں بہت سارے اہم فیصلے ہوجائیں گے سیاسی لڑائی اگر لمبی ہوئی تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے
وزیر اعظم پاکستان کا آفس ڈیٹا جس طرح ڈارک ویب پر فروخت کیلئے پیش کیا گیا یہ ہمارے ہاں Cyber Security کے حالات بتاتا ہے، یہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز خصوصاً IB کی بہت بڑی ناکامی ہے ظاہر ہے سیاسی معاملات کے علاوہ سیکیورٹی اور خارجہ موضوعات پر بھی اہم گفتگو اب سب کے ہاتھ میں ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 25, 2022