اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے ربیع الاول کے مقدس مہینے کے آغاز پر امت مسلمہ سمیت پوری دنیا کو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری انسانیت کے لیے زندگی اور آخرت دونوں میں کامیابی کا ذریعہ ہیں
انہوں نے قوم پر زور دیا کہ وہ اس مہینے میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مطالعہ کرنے کا عہد کریں اورسیرت حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کی بھی کوشش کریں
دنیا بھر کے مسلمان پیغمبر اسلام (ص) کی ولادت کا جشن مناتے ہیں، جسے عید میلاد النبی (ص) کے نام سے جانا جاتا ہے، 12 ربیع الاول اسلامی قمری تقویم کا تیسرا مہینہ ہے۔