اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سینیٹ کے اجلاس کے دوران ایک عجیب صورتحال پیدا ہوئی جب ایوان کے قائد سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے ایک رکن کو مخصوص سوالات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کو "سینیٹ کی داد کہا۔
سنجرانی نے کہا، "میں آپ کو صرف مخصوص سوالات کرنے کا مشورہ دوں گا تاکہ شیری رحمان ، جو اس ایوان کی دادی ہیں صحیح جوابات دے سکیں،” سنجرانی نے مزید کہا کہ اراکین کو ایوان کا ماحول پرسکون رکھنا چاہیے۔
تاہم شیری رحمان نے فوراً پیچھے ہٹتے ہوئے کہا:
” کیونکے میں آپکی دادی لگتی ہوں تو میری کوشیش یہ ہوگی کے کسی کی دادگیری نہ ہو
سنجرانی اور شیری رحمان کے درمیان ہونے والی جھڑپ پر ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا۔