اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )میک ڈوگل سینٹر نیو کمر ریکگنیشن البرٹا کے شہر کیلگری میں ” ایوارڈ کی پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستانی نژاد کینیڈین شہری نجم حسن
کوسماجی خدمات کے اعتراف میں خصوصی ایوارڈ سے نواز ا گیا ۔
تقریب کا خصوصی اہتمام صوبے کے ایسوسی ایٹ امیگریشن منسٹر اور البرٹا کے پریمئیرکی طرف سے کیا گیا تھا
تقریب کے دوران مختلف ممالک سے آ کر کینیڈا میں آباد ہونے والے امیگرنٹس کو کینیڈا کی ترقی کیلئے اپنی خدمات انجام دینے پر بے مثال خراج تحسین پیش کیا گیا
تقریب کے دوران جب سید نجم حسن آئے تو ان کا بھرپور استقبال کیا گیا اور ہال تالیوں سے گونج اٹھا
صوبہ البرٹا کے پریمئیر اور ایسوسی ایٹ امیگریشن منسٹر کی جانب سے سید نجم حسن کو خراج تحسین پیش کیا گیا
نیو کمر چیمپئن ایوارڈ وصول کرتے ہوئے سید نجم نے انتہائی خوشی کا اظہارکیااس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اور انکی ٹیم کینیڈا اور یہاں کے لوگوں کے لئے
اپنی خدمات سرانجام دیتے ر ہیں گے اور کینیڈا میں آنے والے نیو کمر کیلئے مزید اقدامات کرینگے
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقاریب اور ایوارڈ سے نواز ا جانا نئے افراد کے لئے حوصلہ افزائی کاباعث ہے
انہوں نے نیو کمر چیمپئن ایوارڈ اپنی ٹیم ،چاہنے والوں اور رضا کاروں کے نام کرنے کا بھی اعلان کیاسید نجم حسن قبل ازیں بھی متعدد اعزازاپنے نام کرچکے ہیں
سید نجم حسن کی سماجی اور دیگرکی خدمات کی وجہ سے کینیڈا میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہوا ہے۔
سماجی خدمات کی بدولت انہیں پاکستان اور کینیڈا کا بھی فخر مانا جاتا ہے
ان کاکہنا تھا کہ وہ لوگوں کے لئے اپنی خدمات ٹیم کے ہمراہ اسی طرح جاری رکھیں گے ۔
110